Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملالہ کا نیا ہیئر اسٹائل، امریکی ماہر اور مداحوں کی تعریف

شائع 31 مارچ 2020 03:53am
فائل فوٹو

ملالہ یوسفزئی نے اپنے بالوں کو خود کاٹنے کا تجربہ کیا ہے جسے معروف امریکی ہیر اسٹائلسٹ اور ملالہ کے مداحوں نے خاصا پسند کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے پیر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی ہیر اسٹائلسٹ جوناتھن وین نیس کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ کے دوران کچھ نہ کرنے کی انہی کی نصیحت یاد دلائی، لیکن ساتھ ہی شرارتی لہجے میں یہ بھی لکھا کہ وہ ان کی نصیحت کے برخلاف یہ کام (ہیئر کٹنگ) کر چکی ہیں۔

ملالہ نے لکھا 'جوناتھن وین نیس نے کہا تھا کہ قرنطینہ کے دوران اپنے ساتھ نت نئے تجربے نہ کریں لیکن میں نے اپنے بال سامنے سے خود کاٹ دیے ہیں۔ کیا میں نے بال صیح کاٹے ہیں؟'

View this post on Instagram

Jonathan Van Ness: “Don’t try new lewks during quarantine.” Me: Cuts my own fringe. @jvn - how did I do?

A post shared by Malala (@malala) on

جوناتھن نے ملالہ کے ہیر اسٹائل کو پسند کرتے ہوئے جواب میں لکھا 'آپ نے مجھے متاثر کر دیا ہے۔'

ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور کہا ہے انہوں نے بہت اچھے بال کاٹے ہیں۔

یاد رہے کہ ملالہ گھر پر خود کو احتیاط کے طور پر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور چند روز قبل انہوں نے بال کاٹنے سے پہلے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ باہر جانے اور دوستوں کو ملنے کو مِس کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ 'مجھے معلوم ہے بہت سے طلبہ اسکول جانا چاہتے ہیں لیکن گھر پر رہ کر پڑھ بھی سکتے اور مزے بھی کر سکتے ہیں۔'